اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر دھماکے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ کچرے کے ڈبے میں ہوا ہے۔
.......
/169